
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس نےصوبے بھر میں محرم الحرام کے لیے اپنا سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا ہے کہ عزاداری، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے جامع سٹریٹجی بنائی ہے،47 ہزار 280 مجالس اور جلوسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
اُنہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، جلوس اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے مزید بتایا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کہیں بھی جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ دفعہ 144، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا۔
