اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نےبری امام کے علاقہ میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بہتر ہے اس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نےبری امام کے علاقہ میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بہتر ہے اس کیس کو متعلقہ فورم پر ہی چلائیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل علاقہ مکین نے کہاکہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک تمام گھروں کو گرا دیا جائے گا، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم سے کوئی آبزرویشن نہ لیں آپ کیلئے یہی بہتر ہے، وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ میں جلد سماعت کی درخواست پر بھی شنوائی نہیں ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ایک جج چیمبر میں کمیٹی کس قانون کے تحت بنا سکتا ہے؟وکیل علاقہ مکین نے کہاہ کمیٹی پہلے سی ڈی اے بنا چکا تھا، عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کے جج کا یہ مینڈیٹ ہے کہ کمیٹیاں بنائے؟وکیل نے کہاکہ آپریشن نہ روکا گیا تو سب گھروں کو گراؤنڈ کر دیا جائے گا، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ہائیکورٹ کو جلد فیصلے کی ہدایت جاری کردے،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم سے آبزرویشن لئے بغیر اپنے قانونی راستے اختیار کریں،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔
