اسلام آباد ایئرپورٹ پر بغیر وجہ بتائے شہری کو کیپ ٹاون کی فلائٹ پر سوار ہونے سے روک دیا گیا

بڑا ڈیٹا May 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیپ ٹاؤن جانے والے پاکستانی شہری کو تمام دستاویز مکمل ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا، تین گھنٹے تک کوئی واضح وجہ نہ بتائی گئی۔متاثرہ شہری نے ڈی جی ایف آئی اے اور وزیر داخلہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک اور اختیارات کا غلط استعمال بند کیا جائے۔

پاکستانی شہری نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیئے جانے والے ظالمانہ سلوک اور جہاز میں چڑھنے سے روکنے کی افسوسناک داستان سناتے ہوئے کہا کہ میں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن جانے کیلئے اسلام آباد پہنچا ، ساڑھے 10 بجے فلائٹ لگ گئی، میری بورڈنگ ہوتی ہے، سارے دستاویز چیک ہوتے ہیں اور میرا سامان جمع ہو جاتاہے، مجھے بورڈنگ کارڈ جاری ہو جاتاہے، جس وقت میں امیگریشن کاونٹر پر جاتا ہوں تو وہ مجھے ساتھ والے کاونٹر پر بھیج دیتاہے، میں وہاں جاتاہوں تو وہ کہتا ہے کہ آخری کاونٹر پر چلے جائیں، وہاں پر 4 سے 5 افسر ہوتے ہیں، ایک ارسلان نامی بندہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا، مجھ سے پوچھا کہ آپ کہاں جا رہے ہیں ، میں نے کہا کہ کیپ ٹاون جار ہاہوں، وہ کہنے لگے کہ آپ نہیں جا سکتے ، میں نے کہا کہ میرے سارے دستاویز چیک کریں ، آپ دیکھے بغیر کیسے فیصلہ کر سکتے ہیں، ساری ضروری چیزیں مکمل ہیں،مجھے وجہ بتائیں، میں 19 سال کی سفری ہسٹری میں کبھی ڈی پورٹ نہیں ہوا، 17 سال سعودی عرب رہا، آپ میرے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کررہے ہیں، وہ کہنے لگے کہ آپ جنوبی افریقہ نہیں جا سکتے ، میں نے کہا کہ میں نے ڈالروں میں فیس دے کر ویزا لیا ہے اور انہوں نے سارے دستاویز چیک کیئے ہیں، آخر کار بحث کے بعد کہنے لگےکہ سینئر افسر میڈم آ رہی ہیں وہ فیصلہ کریں گی، تین گھنٹے میڈم کا انتظار کرتے رہے، فلائٹ اڑنے میں 15 منٹ رہ گئےتو قطر ایئر کا نمائندہ آیا اور کہا کہ آپ کی بورڈنگ ہےہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں آپ مسئلہ حل کریں، ہم مزید 15 منٹ آپ کیلئے فلائیٹ لیٹ کروا رہاہوں، ساڑھے 10 بجے میڈم آتی ہیں اور مجھے کہا جاتاہے کہ میڈم نہیں ملتیں ، میں نے کہا کہ وہ پبلک آفس میں بیٹھی ہیں یا اپنے پرائیویٹ گھر میں ،مجھے تین گھنٹے سے میڈم کیلئے بٹھایا ہواہے، اب کہتے ہیں کہ میڈیم ملاقات نہیں کر سکتیں، میں نے کہا کہ میں افغانی یا اسرائیلی شہری نہیں پاکستانی ہوں۔ 3 گھنٹے میں وہاں کھڑا سوال کرتا رہا، مجھے آف لوڈ کیوں کی جارہاہے، لیکن مجھے کوئی جواب نہیں دیا گیا ،ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتاہوں کہ ایئرپورٹ پر یہ سلوک کیا جارہاہے، ایئرپورٹ پر مافیا تعینات ہے ، اتنی فرعونیت دکھائی جارہی ہے، ہماری بغیر وجہ ٹکٹیں ضائع کی جارہی ہیں،ہم بے عزت کیا جارہاہے،آپ کس قانون کے تحت یہ سب کر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں