
جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔
ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جنیوا کے بجائے اب سوئٹزرلینڈ کے برجن سٹاک ریزورٹ میں 19 جون کو ہوگی۔
سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں ثالثی کا حصہ بن کر مذاکراتی عمل میں شامل رہے ۔ امریکا ایران ڈیل پر دستخط کی تقریب میں قطر کی نمائندگی موجود ہوگی ، پاکستانی ثالث، فریقین اور علاقائی ممالک تقریب میں شریک ہوں گے۔
