
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا نے میسی کے 2 شاندار گولز کی بدولت آسٹریا کو شکست دے کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنا لی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پیر کو ڈیلاس اسٹیڈیم میں ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گروپ جے کے میچ میں آسٹریا کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ یہ ارجنٹینا کی مسلسل دوسری کامیابی تھی۔
میچ کا فیصلہ کن لمحہ 39ویں منٹ میں آیا جب لیونل میسی نے پہلا گول کر کے برتری دلائی۔ اس سے قبل پہلے ہاف میں ارجنٹینا کو پنالٹی ملی تھی مگر وہ ضائع ہوگئی، اس کے باوجود ٹیم نے کئی خطرناک حملے کیے۔
Lionel Messi has broken the record for all-time goals at the #FIFAWorldCup pic.twitter.com/JqUCGxomAF
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 22,2026 میسی کے بعد اب اس فہرست میں میرو سلاوکلوزے 16 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ برازیل کے رونالڈو نزارویو 15 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
