
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ترمیمی بل کے حوالے سے تجاویز پر مبنی رپورٹ تیارکرلی گئی، ذیلی کمیٹی نے وزیرقانون کی سربراہی میں قائم مرکزی کمیٹی کو رپورٹ پیش کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کو نظرثانی رپورٹ آج پیش کئے جانے کا امکان ہے،سب کمیٹی نے متنازعہ شقوں پر اعتراضات دور کرتے ہوئے نیا مسودہ تیار کیا،ذرائع کے مطابق بل میں عوام کی جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ممکنہ حل تجویزکیا گیا ہے،نجی پراپرٹیزپر فائبرائزیشن سمیت ٹیلی کام تنصیبات شق پر نظرثانی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اراضی پر رائٹ آف وے مفت دینے کی تجویز بھی بدلنے پر غورکیاگیا،سرکاری زمین پر ٹیلی کام تنصیبات کیلئے مناسب معاوضہ دینے کی تجویز شامل ہے۔
