صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

بڑا ڈیٹا Jul 28, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کو عوامی صحت کیلئے خطرہ بننے سے ختم کرنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج اور قابلِ روک تھام بیماری ہے، تاہم بروقت تشخیص اور علاج انتہائی ضروری ہے، پاکستان دنیا میں ہیپاٹائٹس سی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اس لیے اس بیماری کے خاتمے کیلئے اجتماعی عزم اور مسلسل عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں، لیبارٹری ماہرین اور فرنٹ لائن طبی عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد، سائنسی ترقی، عوامی تعاون اور مسلسل کوششوں سے پاکستان 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا قومی اور عالمی ہدف حاصل کر سکتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں