
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رہائشی 3سالہ بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق متاثرہ بچے کا تین مختلف کٹس پر ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا۔
متاثرہ بچے کے والدین نے بتایا کہ بچے کا علاج ولیکا ہسپتال میں ہوا تھا، اس کے بعد سے بچے کی طبیعت خراب رہنے لگی، بچے کا جب ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔
واضح رہے اورنگی ٹاون میں اب تک 107 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ضیاء کالونی میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی اموات 9 تک پہنچ چکی ہے۔
