
گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی امریکی ملک گیانا کے ساحل کے قریب 179 مسافروں کو لے جانے والی مسافر فیری الٹنے کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی جبکہ 61 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں کئی روز گزرنے کے باوجود متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔
گیانا حکومت کے مطابق حادثے میں اب تک 77 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔
حکام کے مطابق ایم وی باریما نامی فیری ہفتے کی رات دارالحکومت جارج ٹاؤن سے پورٹ کیتھوما جا رہی تھی کہ شمالی بحرِ اوقیانوس میں ساحل سے تقریباً 7 میل دور الٹ گئی۔
حکام کے مطابق فیری کی 2024 میں مرمت کی گئی تھی اور رواں سال اس کا مکمل تکنیکی معائنہ بھی شیڈول تھا۔
