
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سندھ میں کالا باغ اور دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 69 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 62 ہزار ہے، جبکہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 13 ہزا اور اخراج 1 لاکھ 6 ہزار ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ تریموں پنجند اور قادر آباد کے مقامات پر پانی کا بہاو نارمل ہے، جبکہ دریائے راوی میں جسڑ شاہدرہ ہیڈ سدھنائی اور بلوکی اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا سلیمانکی اور ہیڈ اسلام میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
