
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے ایس آئی کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں 376سیکشن 4اوردفعہ 365بی شامل کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفعہ 376سیکشن 4میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت یا عمر قید ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
