سوات میں پولیس اور دہشت گردوں میں جھڑپ، متعدد دہشت گرد ہلاک

بڑا ڈیٹا Jul 29, 2026 IDOPRESS

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات کی تحصیل کبل اور مٹہ کی پہاڑی چوٹی شلخو سر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر محصور کرلیا۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگرد انجام کو پہنچے جبکہ ان کے کئی ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شلخو سر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلہ ابھی جاری ہے۔ آر پی او مالاکنڈ اور ڈی پی اوز براہ راست آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس حکام نے امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں