
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے افغانستان کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں گزشتہ ہفتے دہشت گردی کے واقعے میں 24 افراد شہید ہوئے،افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ افغان سرزمین کو ہمسایہ ملکوں کے خلاف دہشتگرد حملوں کےلیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان بچیوں کی تعلیم،خواتین کے روزگار پر پابندی پر گہری تشویش ہے،افغان مہاجرین کی واپسی کے بوجھ میں عالمی برادری کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔افغانستان میں منشیات،اسلحے، انسانی سمگلنگ کی روک تھام ضروری ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔
