نیویارک میں مذاکرات کا فوری اثر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

بڑا ڈیٹا Sep 23, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ’بہت اچھی‘ قرار دیئے جانے کے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔


رپورٹ کے مطابق ایشیائی کاروبار کے ابتدائی اوقات میں عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 98.91 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 89.93 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ دونوں قیمتیں حالیہ عرصے میں کئی مرتبہ عبور کیے گئے 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئیں۔

قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں سے پیدا ہونے والی یہ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کو مذاکرات کے ذریعے کم کرنے یا کسی معاہدے کی طرف بڑھنے کی کوشش کامیاب ہوسکتی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق مارکیٹ نے ٹرمپ کے ایران سے متعلق مثبت مذاکراتی بیان کو اہمیت دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں