پاکستان کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

بڑا ڈیٹا Sep 10, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ مکہ معاہدہ خطے کی سلامتی کو ڈیٹرنس کے ذریعے یقینی بنانے والا دفاعی اتحاد ہے، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل مکہ معاہدے کے تحت مشاورت جاری ہے،مکہ معاہدہ بعد میں یکساں سوچ رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی کھلا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت یورپ، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی دہشتگردی میں ملوث ہے۔

یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش


ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک نے بہادرانہ مؤقف اپنا کر بھارتی عدالتی نظام کو بےنقاب کیا۔

پاکستان یاسین ملک اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی فورمز پر بات کرتا رہے گا۔

نیپال کی امداد


ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارروائیوں کے لئے 100 ٹن اشیا بھیجی گئیں،وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے نیپالی سفارت خانے کا دورہ کر کے اظہار تعزیت بھی کیا۔

ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی


ترجمان دفتر خارجہ نےمزید بتایا کہ پاکستان اگلے سال 4 سے 11 اپریل تک ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا، سیف گیمز کے 8 روزہ مقابلے اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں منعقد ہوں گے۔

سجاد حیدر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا گیمز کے لیے دعوت نامے اولمپک ایسوسی ایشن کے ذریعے جا چکے ہیں، کسی کے شریک ہونے یا نہ ہونے کے باوجود گیمز ہوں گی، توقع ہے کہ تمام ممالک جنوبی ایشیا گیمز شریک ہوں گے۔

گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی حمایت


ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے،تقریباً 160 ممالک نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی حمایت کا اظہار کیا ،

60سے زائد ممالک گلوبل گورننس کے دوست ممالک کے گروپ میں شامل ہو چکے ہیں،انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن نے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے لیے وسیع پیمانے پر عالمی حمایت پہلے ہی دیکھی جا سکتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی حمایت اور فعال عملدرآمد کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں