
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پاک فوج کے انجینئرز نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں انڈر پاس کی تعمیر مکمل کرلی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج نے مقامی افراد کی خواہش پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے انڈر پاس تعمیر کیا، جسے سپاہی ماجد نواز شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
نو تعمیر شدہ انڈر پاس کا افتتاح کور کمانڈر پشاور نے کیا۔ انڈر پاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 100 کے وی اے کا متبادل جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔
???? نوشہرہ میں بڑا ترقیاتی منصوبہ مکمل! پاک فوج کے انجینئرز نے چھ ماہ میں انڈر پاس تعمیر کر لیا، جسے شہید میجر مجید نواز، تمغۂ بسالت کے نام سے منسوب کیا گیا۔ منصوبے سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ #Nowshera #KPK #PakistanArmy https://t.co/9VUnfFtwqW
— Hala Ahmed (@halaxx149) October 19,2026
پاک فوج کی جانب سے تعمیر کیے گئے انڈر پاس سے علاقے میں آمدورفت بہتر بنانے اور زمینی رابطوں کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
