پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

بڑا ڈیٹا Sep 29, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، محکمہ داخلہ نے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کیلئے ضلعی سطح پر ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ تشکیل دی ہے۔

زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ضلعی ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ دے گی۔ ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈرون پر پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی، پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں