گلستان جوہر میں بائیک سوار کی فائرنگ سے پی آئی اے کا انجینئر قتل

بڑا ڈیٹا Nov 2, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے پی آئی اے کے انجینئر کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ میں آئس فیکٹری میں ڈکیتی کرکے فرار ہوئے ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا، ناظم آباد بلاک جے تقی سینٹر کے قریب دودھ کی دکان پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش پہلے گلستان جوہر واقعے میں نجی اسپتال اور بعدازاں قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی،فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

زخمی عاطف کا کہنا ہے ان کا پنجاب میں تنازع چل رہا ہے اور فائرنگ کا واقعہ اسی تناظرمیں پیش آیا، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد کٹھا کرکے تفتیش شروع کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں