مرزا اشتیاق بیگ نے کرن خان کو شادی کیلئے کیسے راضی کیا؟ اداکارہ نے سب کھل کر بتا دیا

بڑا ڈیٹا Nov 3, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ٹی وی میزبان و اداکارہ کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کے فیصلے اور دولت کی خاطر شادی کرنے کے الزامات پر کھل کر بات کر ڈالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں کرن خان نے میزبان نادیہ خان کے مارننگ شو ’رائز اینڈ شائن‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔

کرن خان نے بتایا کہ وہ ابتدا میں شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں، تاہم مرزا اشتیاق بیگ سے ان کی پہلے ہی جان پہچان تھی کیونکہ وہ ان کی فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کر چکی تھیں۔

واضح رہے کہ کرن خان اور مرزا اشتیاق بیگ نے رواں سال ستمبر میں مسجد الحرام میں نکاح کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں