
ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں مزید اضافی پانی آج رات چھوڑے جانے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اٹک اور ہری پور اضلاع میں الرٹ جاری کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ اٹک کی دریائے سندھ کے قریب چھچھ گاؤں کے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحصیل حضرو کے مختلف علاقوں کے لیے بھی الرٹ جاری کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری اپنے مال مویشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کریں، حضرو انتظامیہ کی جانب سے مختلف مساجد میں اعلانات کیے گئے۔
