سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی، لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے 28 مارچ کو پیش آنے والے سیکیورٹی پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے

حیاتیات Mar 31, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے 28 مارچ کو پیش آنے والے سیکیورٹی پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ فرنچائز نے اس حوالے سے ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واقعے کی وضاحت کی گئی ہے۔

لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اندرونی تحقیقات شروع کر دی گئی تھیں تاکہ حقائق کا تعین کیا جا سکے اور پی ایس ایل کے ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔فرنچائز نے تصدیق کی کہ ٹیم ہوٹل میں ایک انفرادی واقعہ ضرور پیش آیا تھا، تاہم عوامی سطح پر اس معاملے کو حقیقت سے ہٹ کر بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ڈسپلن کو برقرار رکھنے اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے فرنچائز نے رضاکارانہ طور پر شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔


لاہور قلندرز نے سیکیورٹی اہلکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ واقعہ کسی دانستہ کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک 'غلط فہمی' کی وجہ سے پیش آیا۔ فرنچائز نے تمام سیکیورٹی پروٹوکولز کے احترام کا اعادہ کیا ہے۔لاہور قلندرز نے اس واقعے کی ضرورت سے زیادہ عوامی تشہیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف فرنچائز بلکہ پی ایس ایل کے برانڈ امیج کو بھی ملکی اور عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔ فرنچائز نے میڈیا سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اپیل کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں