اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا تھا ، جسے بے نقاب کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے اطلاعات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا تھا ، جسے بے نقاب کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے اطلاعات ہیں کہ بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر کراس کرگئے انہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز زبردستی استعمال کرے گی جبکہ لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کے لیے مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کررہی ہے اور ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناونی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈرامہ بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا اور بھارت ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو یہ نہیں بتاسکا کہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے، بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈہ بھی بری طرح ناکام ہوگا۔
