میری ذاتی مانیٹرنگ ٹیمیں پورے پنجاب کے امتحانی سنٹرز کی خفیہ مانیٹرنگ پر مامور ہیں: وزیر تعلیم

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات  نے میٹرک کے امتحانات کیلئے بنائے گئے سنٹرز کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی عمل

حیاتیات Mar 31, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک کے امتحانات کیلئے بنائے گئے سنٹرز کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی عمل اور سہولیات کا جائزہ لیا اور کیو آر کوڈ کے ذریعے امیدواروں کی شناخت چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور فعالیت کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے امتحانی سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سنٹرز کے اطراف غیر متعلقہ اشخاص کی نقل و حرکت کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حساس سنٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ بوٹی مافیا کے خلاف اعلانیہ اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ گذشتہ سال بوٹی مافیا کا مضبوط نیٹ ورک توڑا، اس سال بھی انہیں پنپنے نہیں دیں گے۔ میری ذاتی مانیٹرنگ ٹیمیں پورے پنجاب کے امتحانی سنٹرز کی خفیہ مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ ہر سنٹر کی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ نقل کروانے اور کرنے والے دونوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں