لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز نے پنڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کی ٹیم نے 198 رنز کا ہدف پانچ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز نے پنڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کی ٹیم نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کراچی کی طرف سے اعظم خان نے 74 جب کہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز بنائے۔ پنڈیز کی طرف سے ڈیرل مچل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ڈیرل مچل نے 65 جب کہ سیم بلنز نے 58 رنز بنائے تھے۔ حسن علی نے تین جب کہ خوشدل شاہ نے دو وکٹیں لی تھیں۔
