آخری اوور میں میچ بچانے میں ناکامی پر تنقید، حارث رؤف کا جواب سامنے آگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ایک میچ برا ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ برے بولر بن گئے لیکن ہمارے ہاں

حیاتیات Apr 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ایک میچ برا ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ برے بولر بن گئے لیکن ہمارے ہاں بس لوگ یہ کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ یہ ختم ہو گئے ہیں ان کے ساتھ یہ کرو وہ کرو۔

روزنامہ جنگ کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں اور اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کی گراؤنڈ پچز اور باؤنڈریز ہیں رنز تو زیادہ بننے ہی ہیں جب ہائی سکورنگ میچز ہوں گے تو دونوں ٹیموں کے بولرز کو ہی رنز پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹر کی خوش قسمتی ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی ٹیم کے ساتھ لیگ کرکٹ کھیل رہا ہوتا ہے، لاہور قلندرز سے میرا 8 واں ایڈیشن ہے، لاہور قلندرز کا میرے اوپر یقین ہے اور میں بھی چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کسی بھی ٹیم کے چند اہم کھلاڑی ساتھ ہوں تو پھر ارد گرد نئے لڑکوں کو سیکھنے اور سیٹ ہونے کا موقع ملتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں