پنجاب حکومت کو بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس کی مد میں ساڑھے 4کروڑ روپے ماہانہ  آمدن ہوگی،شہزاداکبر

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور سابق مشیر احتساب شہزاداکبر نے پنجاب حکومت کے بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے

حیاتیات Apr 3, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور سابق مشیر احتساب شہزاداکبر نے پنجاب حکومت کے بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھینسوں کے گوبرپر30روپے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایک محتاط اندازے کے مطابق 50ہزار سے زائد بھینسیں صرف لاہور میں ہیں،شروع میں یہ لاہور میں ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس بھینسوں کا گوبر اٹھانے کی مد میں وصول کیا جائے گا، گوبر بائیو گیس پروڈکشن میں بھی استعمال کیا جاتا ہےاور گوالے اس بات سے اتفاق بھی کر چکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ بڑاہی شاندار منصوبہ بنایا گیا ہے کہ بھینسوں کے گوبر سے جو آمدن ہوگی،اس سے میڈم کے پائلٹس کی ادائیگی کی جائے گی،جس نے بھی یہ کام کیا ہے بہت ہی اچھا کام کیا ہے،اس کو شاباش دیتے ہیں کہ کم از کم پاکستان کی پا پنجاب کی عوام کا خون چوسنے کی بجائے بھینس کے گوبر سے ہی آپ نے کام چلا لیا ہے،توویری ویلڈن۔

مریم نواز کو کسی نے ونڈر فل آئیڈیا دیا ہے کہ بھینس کے گوبر پرٹیکس لگا کر 11 ارب والے جہاز کے پائلٹوں کی تنخواہ پوری کی جائے۔ ایک اندازے کے مطابق گوبر ٹیکس سے 4.5 کروڑ روپے وصول ہوں گے جن میں سے 2 کروڑ تنخواہ اور باقی سے جہاز کے اندر سینڈوچ وغیرہ کھا لیے جائیں گے، شہزاد اکبر pic.twitter.com/EtrkQGMWHA

— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) April 3,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں