شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویلڈنگ کی دکان میں آتشزدگی کے باعث آگ سے جھلس کر ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویلڈنگ کی دکان میں آتشزدگی کے باعث آگ سے جھلس کر ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تین منزلہ بلڈنگ کے اوپر رہائشی افراد کو بحفاظت منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک ورکر لاپتہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ فیصل آباد روڈ 32 چوک سے شرقپور چوک کے قریب پیش آیا، فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا تاہم لاپتہ ورکر کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ غفار کے نام سے ہوئی ہے۔
