لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک پولیس کو ایک بار پھر چالان ٹارگٹ دے دیا گیاہے، ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25چالان کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سٹی42نیوز کے مطابق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک پولیس کو ایک بار پھر چالان ٹارگٹ دے دیا گیاہے، ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25چالان کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سٹی42نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے وارڈنز اورپٹرولنگ افسران کو ایک بار پھر چالان ٹارگٹ دیدیا گیا ہے،ایس پی ٹریفک ظفرعباس نقوی کی جانب سے ڈی ایس پیز اورسیکرٹری انچارجز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ افسران کو آگاہ کردیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر 25چالان ضرور کریں گے،لفٹر انچارجز کواس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تین ، چار ،پانچ نہیں بلکہ 10چالان کریں گے۔
ایس پی ظفر عباس نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز ناکہ بندی کریں،جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا ان کا نہ صرف چالان ہوگا بلکہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔
