وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

حیاتیات May 26, 2026 IDOPRESS

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ کر کے سہولتوں کا مشاہدہ کیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق محسن نقوی 100 برس کی عمر کے بزرگ حاجی سے خصوصی طور پر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے معمر ترین حاجی کی ہمت کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے حجاج کرام سے کیمپس میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا اور حجاج کرام سے رہائش اور کھانے پینے کی سہولتوں کے بارے میں بھی پوچھا۔

حجاج کرام نے بتایا ہے کہ اس بار انتظامات اچھے ہیں، کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن عملے نے بہت تعاون کیا۔

محسن نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر حاجی ہمارے لیے بہت خاص ہے، مسائل کے حل کے لیے عملہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے اس بار حجاج کرام کی پاکستان میں امیگریشن کی بہت بڑی سہولت فراہم کی، سعودی عرب کے ولی عہد اور وزارت حج کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں