
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)حسن علی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت یارکشائر نے ڈربی شائر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے مطابق ڈربی شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ اوپنر مارٹن اینڈرسن نے ناقابل شکست 81 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں یارکشائر کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور صرف 65 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔
جارح مزاج بیٹر ایڈم لیتھ نے 31 رنز کی تیز اننگز کھیلی جبکہ جونی بیئراسٹو، جیمز وارتن اور ولیم لکسن جلد آؤٹ ہوگئے۔
