انمول عرف پنکی کے موبائل سے غیر معمولی ڈیٹا مل گیا

حیاتیات Jun 16, 2026 IDOPRESS

کراچی(ویب ڈیسک) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیر معمولی ڈیٹا مل گیاجس کی فارنزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔


’’جیونیوز‘‘ کے ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے جب کہ فون سے 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز بھی ریکور کیے گئے ہیں۔


ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے سکرین شارٹس شامل ہیں۔پنکی کے فون سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کے کنٹیکٹ بھی ری کور کیے گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق پنکی کےفون سے 42 ہزار کال لاگ بھی سامنے آئے ہیں، ملزمہ نے ایک ہی موبائل فون میں 2 واٹس ایپ رکھے ہوئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں