
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے ’’انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی‘‘ کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران امریکا امن معاہدے کے تحت ہمارے معائنہ کار جلد ایران کی جوہری تنصیبات کو جانچنے کے لیے دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ان خیالات کا اظہار آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے جاپان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ ایران میں معائنوں کا عمل ضرور ہوگا اور ادارہ اس حوالے سے تاریخوں، طریقہ کار اور مقامات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
تاہم ایران مسلسل یہ مؤقف دہرا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
