
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی، متاثرہ لڑکی کے والد کے ساتھ جرگہ کرنے والوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ملزمان اور متاثرہ لڑکی کے والد کے درمیان جرگہ ہوا تھا، جرگے میں مرکزی ملزم کی متاثرہ لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جرگے کا متاثرہ لڑکی کے والد کو رقم ادا کرنے کا بھی فیصلہ تھا، مختلف پہلوؤں سے واقعےکی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا تھا۔
