
میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ آج شروع ہو گیا، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں انتخابی میدان سج گیا اور پولنگ شروع ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میر پور ڈویژن کے 13 حلقوں میں ووٹنگ کیلئے پولنگ سٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کر لی گئی، میرپور ضلع کی 4، بھمبر کی 3 اور کوٹلی کی 6 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، 13 حلقوں میں 288 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ آئی پی پی اور آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار پریزائیڈنگ افسران کیخلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی جاری ہے، انتخابی عمل میں غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی، شفاف، غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے اور وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔
