
وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے بنگیوالہ میں تیز بارش کے باعث ایک گھر میں کمرے کی چھت گر گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کے دوران 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں شوہر، بیوی، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔
