
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے 32 افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں تقرری کی منتظر امبرین چوہدری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ شیخوپورہ۔ وقار عظیم ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) ننکانہ صاحب ۔محمد کلیم ڈپٹی سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ) قصور تعینات کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ساریہ حیدر ڈپٹی سیکرٹری، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ا نفورسمنٹ اوکاڑہ۔صولت حیات وٹو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ سیالکوٹ۔خضران علی ڈپٹی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ گجرات لگایا گیا ہے۔
