
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026ء ملتوی کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026ء کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور امیدواروں کے لیے سہل بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
