جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال

حیاتیات Sep 3, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں،آج کی ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا اور اپنی شاہ خرشیاں مزید بڑھا دی ہیں ، وزیروں اور سرکاری افسران کیلئے بڑی گاڑیاں، مفت بجلی اور پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا۔

دوسری جانب حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد آج لاہورمیں جماعت اسلامی کے قائدین سے مذاکرات کرےگا ۔

مذاکرات میں دھرنے کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے مطالبات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نیک نیتی سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، دھرنے اور جلوس کے بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہئے، حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی، ملک کو امن اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔مذاکرات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں