فیملی کا پاسپورٹ بنوانے گیا تو منسٹری کا این او سی مانگاگیا،عابد شیر علی کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ  اجلاس میں انکشاف

چپ ٹیک Aug 31, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں عابد شیر علی نے انکشاف کیا ہے کہ فیملی کا پاسپورٹ بنوانے گیا تو منسٹری کا این او سی مانگاگیا، ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ پارلیمنٹیرین کا اپنا پاسپورٹ ہو تو ہم جاری کرتے ہیں،عابد شیرعلی نے کہاکہ کیاقانون بدل گیا ہے کہ ہم کسی کے تابع ہو گئے ہیں؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کس اہلکار نے یہ حرکت کی، ہمیں بتایا جائے، کارروائی کریں گے، ڈی جی پاسپورٹ نے کہاکہ عابد شیر علی کے کیس کا مجھے علم نہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کس قانون کے تحت معاملہ منسٹری کو بھجواتے ہیں؟طلال چودھری نے کہاکہ ویزافری معاہدے میں بلیو پاسپورٹ کی تعداد پوچھی جاتی ہے،بہت سے پاسپورٹ ایسے لوگوں کو جاری ہوئے جو اہل نہیں تھے،75ہزار پاسپورٹس سے30ہزار کم کئے،29ہزار بیوروکریٹس کے ہوں گے،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزیر کی اجازت لازمی ہونے کا قانون اور رولز بتائے جائیں،سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ چین میں کاروباری افراد کو خصوصی طور پر پاسپورٹ جاری ہوتے ہیں،پاکستان میں کاروباری افراد کو کوئی سہولت نہیں دی جاتی۔

دوسری جانب چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پمزہسپتال کی الیکٹریکل اور فائر کے حوالے سے انسپکشن کب ہوئی ؟چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پمز کی آڈٹ رپورٹ بھی کمیٹی کو پیش کی جائے،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ انسپکشن کے بعد پمز ہسپتال کاآخری سرٹیفکیٹ کب جاری کیاگیا؟چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ پمز ہسپتال کا ستمبر2025میں آخری بار آڈٹ ہوا تھا،چیئرمین سی ڈی اے نے روال ڈیم میں سیوریج کا پانی شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بنی گالہ سمیت 3سے 4جگہوں کا پانی راول ڈیم میں شامل ہوتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں