پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا

حیاتیات Aug 27, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار فاسٹ بولرز کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے جھنگ سے ایک باصلاحیت نوجوان سامنے آگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قیوم خان نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

پی سی بی نے نوجوان فاسٹ بولر کو خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔

From tape-ball cricket in Jhang to the National Cricket Academy


Meet Qayyum Khan,the emerging pacer whose raw pace has earned him a place at the NCA Bowlers Development Camp ☄️#PakistanCricket | #NCACamp pic.twitter.com/SOB4rHOnHE

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26,2026 جھنگ سے تعلق رکھنے والے قیوم خان نے حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی رفتار اور بولنگ صلاحیتوں سے متاثر کیا۔

نوجوان بولر نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے۔

قیوم کی غیر معمولی رفتار نے انہیں پاکستان کے اگلے ایکسپریس فاسٹ بولر کے طور پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں