لیلیٰ اور احسن خان ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، بریک اپ کی وجہ جانیے

حیاتیات Sep 3, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ لیلیٰ اور معروف اداکار احسن خان کے ماضی کے تعلق سے متعلق ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا جس میں اداکارہ نے ان سے بریک اپ کی وجہ بتائی تھی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ کا فضا علی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے احسن خان سے علیحدگی کی وجہ سے متعلق بات کی تھی۔


انہوں نے اس موقع پر انکشاف کیا تھا کہ احسن خان ان کی زندگی کی پہلی محبت تھے اور دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب انہوں نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ کچھ عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے تاہم بعدازاں ان کے راستے جدا ہو گئے۔ پہلی محبت میں ملنے والی دل شکستگی کے اثرات طویل عرصے تک ان کے ساتھ رہے۔

View this post on Instagram

A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025)


لیلیٰ نے مذکورہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نرما کی وجہ سے ان کا احسن خان کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ احسن خان اب شادی شدہ اور چار بچوں کے والد ہیں جبکہ لیلیٰ نے تاحال شادی نہیں کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں