عمان کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے میں دو ملاح لاپتا ہونے کا دعویٰ، ’23 کو بچا لیا گیا‘

حیاتیات Sep 16, 2026 IDOPRESS

مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کے بعد دو ملاح لاپتہ ہیں پر 23 دیگر کو بچا لیا گیا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر نے بتایا کہ پاناما کے پرچم بردار ٹینکر ’ال گایا‘ کا رخ منگل کے روز عمان کی ایک بندرگاہ کی جانب تھا۔


اس ٹینکر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس کے انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی۔ مرکز کے مطابق جہاز کو مسندم جزیرہ نما کے شمال میں 1.3 ناٹیکل میل (2.4 کلومیٹر) کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔


پیر کے روز پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ ٹینکر ایک ایسے راستے سے گزرتے ہوئے بحری بارودی سرنگوں کی زد میں آیا اور اس میں آگ لگ گئی جسے اُنھوں نے ’ممنوعہ اور غیر محفوظ‘ قرار دیا تھا۔


تاہم امریکی فوج نے ایران کی اس رپورٹ کو جھوٹا قرار دیا۔


امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس ٹینکر کو گذشتہ ماہ ایک ایرانی میزائل اور پھر ہفتے کے آخر میں ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں