گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں نیلام

ٹیک Sep 11, 2026 IDOPRESS

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات و پارکس نے 2027-2026 کے ٹرافی ہنٹنگ سیزن کیلئے 117 جانوروں کے شکار کے پرمٹس نیلام کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق نیلامی کی تقریب گلگت کے فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں شکاریوں نے شرکت کی۔

نیلامی کے دوران استور مارخور، بلیو شیپ اور ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کے پرمٹس پیش کیے گئے۔نیلامی میں مجموعی طور پر 3 استور مارخور، 14 بلیو شیپ اور 100 ہمالیائی آئی بیکس کے پرمٹس شامل تھے۔

محکمہ جنگلی حیات و پارکس کے حکام کو امید ہے کہ رواں ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران 65 کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔

واضح رہے گلگت بلتستان میں 2027-2026 کا ٹرافی ہنٹنگ سیزن 15 اکتوبر2026 سے شروع ہوگا اور 10 اپریل 2027 تک جاری رہے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں