جیل رول 197واضح ہے ، اس میں کوئی ابہام نہیں،قیدی کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف ہے، وفاقی آئینی عدالت کے کیس میں ریمارکس

ٹیک Sep 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی کی طرح طبی سہولت دینے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جیل رول 197واضح ہے ، اس میں کوئی ابہام نہیں،قیدی کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی کی طرح طبی سہولت دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ جیل رول197 کے تحت قیدی کے علاج کے اخراجات سرکار برداشت کرے گی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ جیل رول 197واضح ہے ، اس میں کوئی ابہام نہیں،عدالت کا حکم قانون کے مطابق ہونا چاہئے، قیدیوں کے علاج کیلئے نجی ہسپتال ہی کیوں؟قیدی کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا،3قیدیوں کی اپیلوں پر دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے طبی سہولیات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں