
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیر ضروری اور بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے قرار دیا کہ جرمانہ جمع کرانے کے بعد ہی کیس کی سماعت کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کروائیں، پھر آپ کا کیس سنوں گی۔ چیف جسٹس نے شہری اشبا کامران کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
