وزیراعظم کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

توانائی Sep 15, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی اور حالیہ مون سون سیزن میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور امدادی سامان کی ترسیل کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں