امریکا نے سعودی عرب کو جدید F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

حیاتیات Sep 18, 2026 IDOPRESS

واشنگٹں (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید F-35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق 24.3 ارب ڈالر کی اس مجوزہ فروخت میں 48 طیارے اور 49 'پراٹ اینڈ وٹنی' انجنوں کے ساتھ ساتھ مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر سامان بھی شامل ہوگا۔

محکمہ خارجہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ ’یہ مجوزہ فروخت سعودی عرب کے ملکی دفاع کو مضبوط بنا کر موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی افواج کے ساتھ باہمی ہم آہنگی اور تعاون میں بھی اضافہ کرے گی‘۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں