لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی سیکیورٹی میں سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس کے 27

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی سیکیورٹی میں سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس کے 27 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر انہیں معطل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو آفیشل وزٹ کے دوران وزیراعظم کے روٹ پر تعینات اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سے غائب تھے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ اہلکار، مین مارکیٹ، اوریگا سنٹر اور کلمہ چوک کے مقامات پر زمین اور بلند عمارتوں پر تعینات تھے،جب یہ بات حکام کے علم میں آئی تو انہوں نے تحقیقات شروع کردیں، پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا لیکن وہ اپنے سینئر ز کو مطمئن نہیں کرسکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔مراسلے کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی وزیراعظم کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔
