اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی خیرسگالی پر مبنی فعال سفارتی کوششوں کا خیرمقدم

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی خیرسگالی پر مبنی فعال سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ خطے میں امن بحالی اور پائیدار استحکام کےلیے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ سفارتکاری کی بحالی اور ایران پر ناجائز حملوں کے خاتمے کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں۔سفارتی و سیاسی حل کی اہمیت، خودمختاری و سلامتی کے احترام سے ہی امن ممکن ہے، علاقائی استحکام اور دیرپا امن کےلیے سفارتی اصولوں پر مبنی حل ناگزیر ہیں۔
