لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس طبقہ شدید متاثر ہے، صرف پیٹرول نہیں، ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم ہے، پہلے 55 روپے، پھر 137 روپے اضافہ، ظلم کی انتہا ہے اس سے بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے۔
